میانمار میں لڑائی سے مزید 3 لاکھ ، 35 ہزار افراد بے گھر ، تعداد 20 لاکھ ہو گئی


اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں لڑائی سے مزید 3 لاکھ 35 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

عسکریت پسند گروپوں کی طرف سے جارحانہ کارروائیاں کئی ریاستوں میں پھیل رہی ہیں۔ باغیوں نے کئی قصبوں اور فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جمہوریت نواز فورسز بھی اپنی مزاحمت بڑھانے کے لیے فوجی حکمرانوں کے خلاف اپنی لڑائی میں شدت لا رہی ہیں۔

میانمار: فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ، 6 بچے ہلاک ، 17 زخمی

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور رابطہ کاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جھڑپوں اور متعلقہ عدم تحفظ کی وجہ سے تقریباً 200 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دفتر نے مزید کہا ہے کہ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک بھر میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ایجنسی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انسانی ضروریات فوری طور پر پوری کی جائیں۔


متعلقہ خبریں