صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کیجانب سے اقدامات کے تحت اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
محکمہ صحت کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر میں چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاؤن کے تحت مال روڈ پر گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور محکمہ صحت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔
