فہد ہارون نگران وزیراعظم کےمعاون خصوصی مقرر

fahad haroon

شہباز شریف کے معاونِ خصوصی رہنے والے نگران وزیر اعظم کے بھی معاون خصوصی مقرر


فہد ہارون کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دور ہ آسٹریلیا سے انکار ، پی سی بی نے حارث رئوف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا

فہد ہارون ڈیجیٹل میڈیا معاملات دیکھیں گے، ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا۔

فہد ہارون سابق وزیراعظم شہباز شریف کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے فہدہارون پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا اور آئی ٹی کے شعبے کا اہم نام ہیں، فہد ہارون نے مذکورہ شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

فہد ہارون اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائزرہے ہیں جبکہ فہدہارون کی والدہ فریحہ رزاق صحافی اور سابق رکن پارلیمنٹ رہیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں