عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


پاکستان کے معروف آل راونڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور تمام مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 121 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیرئیر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔

خیال رہے کہ عمادوسیم نے پاکستان کی 121 ٹی 20 اور ون ڈے میچز میں نمائندگی کی۔انہوں نے 55 ون ڈے میچز میں 986 رن بنائے، 44 وکٹیں حاصل کیں۔

آل راؤنڈر نے 66 ٹی20 میچز میں 486 رن بنائے،65 وکٹیں حاصل کیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں