بابراعظم مجھے پیار سے چھوٹا ڈان کہتے ہیں، سعود شکیل

سعود شکیل نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے بابر اعظم کی جانب سے چھوٹا ڈان کہنے پر ردعمل دے دیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ بابراعظم مجھے پیار سے چھوٹا ڈان کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میچز میں ہر کھلاڑی اہم ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں اچھا پرفارم کیا جائے۔

سعود شکیل نے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ہوگی، کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورۂ آسٹریلیا اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاید 3 پلیئرز کے علاوہ باقی سب کے لیے نیا تجربہ ہوگا، ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔


متعلقہ خبریں