پشاور موٹروے شدید دھند کی وجہ سے بند

فوٹو: فائل


پشاور: ایم ون رشکئی تا پشاور موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون رشکئی تا پشاور ٹول پلازہ تک شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو رات گئے بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس نے ٹریفک کو رشکئی سے جی ٹی روڈ پر موڑ دیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی پیشگوئی کی تھی جبکہ بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اس بار بہت اچھا سرپرائز دے گی، آصف علی زرداری

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں شدید دھند رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں