بھارتی ائیر لائن کی کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیکل لینڈنگ

فلائی جناح

اسلام آباد (شہزاد پراچہ) بھارتی ائیر لائن انڈیگو ائیر نے کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیکل لینڈنگ کی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق طیارے نے صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا۔

جدہ سے اڑنے والے جہاز میں بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کا معائنہ کیاگیا،جو مردہ پائی گئی۔

طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بج کر 15 منٹ پر بھارت میں میں اپنی منزل حیدر آباد دکن کی طرف روانہ ہو گیا۔


متعلقہ خبریں