خیبرپختونخوا، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Rain

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آج بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، پشاور اور خیبر کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی جڑواں شہروں اسلا م آباد راولپنڈی اور مغربی بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں