اسلام آباد: سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کی جگہ تبدیل کر دی گئی۔ سائفر کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اب اسلام آباد جی الیون جوڈیشل کمپلیکس میں آج ہو گی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کا حصہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسکیموں کی مد میں 61 ارب روپے جاری
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا اب تک کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اب سائفر کیس کے ٹرائل کا آغاز ازسرنو ہو گا۔