ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباداور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع کی جارہی ہےجبکہ پنجاب اور سندھ کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے، ملک کےبیشتر مقامات پرموسم سرد اور خشک رہے گا۔
اسموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش نہیں برسائی جا رہی، محکمہ موسمیات
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند،سموگ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

