امام الحق کے بعد فہیم اشرف کو بھی شادی کیلئے ٹریننگ سیشن سے چھٹی مل گئی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرامام الحق کے بعد آل راؤنڈر فہیم اشرف کو بھی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لینے کی اجازت مل گئی۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم دونوں کرکٹرز کو شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی سیشن میں حصہ نہ لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

پیٹ کمنز نے مسلمان کھلاڑی کیلئے شراب پارٹی رکوا دی

آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ولیمے کا استقبالیہ بھی 26نومبر کو پنجاب کے پھول نگر میں دوپہر کو طے ہے۔

بابراعظم، محمد رضوان، شاداب خان کے علاوہ کئی کرکٹرز کی فہیم کے ولیمے میں شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اسکواڈ 30نومبر کو روانہ ہوگا، دونوں کرکٹرز روانگی سے قبل اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔


متعلقہ خبریں