سائفر کیس ، جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سائفرکیس میں جیل ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت پرمشتمل  2 رکنی ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جیل ٹرائل کے لیے طریقہ کار موجود ہے، جج کو جیل ٹرائل کیلئے وجوہات پر مبنی واضح آرڈر پاس کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کابینہ سے منظوری لے تو اس کے بعد ہائیکورٹ کوآگاہ کرنا ضروری ہے۔

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جیل ٹرائل کیلئے منظوری وفاقی کابینہ نے دینی ہوتی ہے، اس کیس میں 12 نومبر سے پہلے وفاقی کابینہ کی منظوری موجود ہی نہیں، جج کو جیل ٹرائل سے متعلق جوڈیشل آرڈر پاس کرنا چاہیے،  جوڈیشل آرڈر میں فائنڈنگز بھی دینی چاہیے، ابھی تک ایسا کوئی آرڈر موجود نہیں، یہ اس کیس میں سب سے بنیادی غیرقانونی اقدام ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ اب وفاقی کابینہ نے منظوری تو دے دی لیکن بنیادی جوڈیشل آرڈر موجود ہی نہیں، مان بھی لیا جائے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری ہو گئی تو اس سے پہلے کی کارروائی غیرقانونی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔


متعلقہ خبریں