سندھ کے لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

پی ایم ایل این pmln

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں، لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پورے پاکستان میں بالخصوص سندھ میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کون لیگ میں شمولیت کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے، لغاری سردار نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں مختلف ن لیگی رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔


متعلقہ خبریں