جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی

مظاہر نقوی

جسٹس مظاہرعلی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کاررروائی ختم کرنے کی استدعاکر دی۔

اپنی درخواست میں جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے آئندہ کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی۔

جسٹس مظاہر نقوی کو شکایات پر نوٹس جاری ،جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف ریفرنسز خارج

درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کونسل نے میرے اعتراضات طے کیے بغیر آئندہ کارروائی کا نوٹس بھیجا، درخواست میں کہا گیا کہ کونسل نے27اکتوبر کو پریس ریلیز جاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ظاہر کیے گئے اثاثے جج کیخلاف کارروائی کی بنیاد نہیں بن سکتے، ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پر کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف شروع کی گئی مہم عدلیہ پر حملہ ہے۔


متعلقہ خبریں