پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 24 نومبر کو توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پھر گرفتار ، پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت
صنم جاوید نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالت میں پولیس افسران نے مقدمات کی تفصیلات غلط فراہم کیں، عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔