سوات اور گرد و نواح میں 5.2 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

سوات

 سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 207 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں  4.3 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔


متعلقہ خبریں