ملتان، قطب پور کے قریب ٹرین کو حادثہ


ملتان: قطب پور کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کو حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق قطب پور کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاک بزنس ایکسپری لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر فائرنگ، ملزم گرفتار

ٹرین کا انجن اور بوگی پٹری سے اترنے سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہو گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک کو فوری طور پر بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں