اسرائیلی جارحیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی 19 نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ کرے گی اور غزہ بچانے کی جدوجہد میں شرکت کے لیے تمام سیاسی قیادت کو دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاسی قیادت محض بیانات دینے سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے اور اسرائیلی جارحیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کو اس کا مقام دلائیں گے، نواز شریف

سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت آنکھیں بند کر کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ڈکٹیشن لے رہی ہے اور نگرانوں کو پالیسی معاملات پر فیصلوں کا اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، آٹا 150 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے اور لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں