190ملین پائونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔
محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے 3 نام پیش کردئیے
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہی رہیں گے۔
علاوہ ازیں وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کرے گی،وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال ، درہم اور پائونڈ مزید مہنگا
یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے جیل ٹرائل پر مبنی تمام ریکارڈ جمعرات کو طلب کر لیا۔


