ڈالر مزید 32 پیسے مہنگا ، 287.87 روپے کا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار


ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید گر گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری دن کے احتتام پر ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی  ہوئی ، اسی طرح منگل کو ڈالر 32  پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر 287 روپے ، 87 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 285 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 809 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں