سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری ن لیگ میں شامل

pmln

نامور سیاستدان (ن )لیگ میں شامل


سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ضلع مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری نے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا

سردار چنوں خان لغاری نے  قائد محمد نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔

شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی۔آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔

قرضہ دینے والی 111 ایپس بلیک لسٹ

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں