ڈالر کی اونچی پرواز ، اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 956 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار ، 347 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7953 ارب روپے تھی۔


متعلقہ خبریں