موسم سرد اور خشک رہیگا ، کئی شہروں میں دھند کا امکان

فائل فوٹو


ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، جبکہ بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے، اسلام آباد ، مری ، گلیات ، خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان ،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔

بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت سیالکوٹ ، لاہور، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ، نارووال ، حافظ آباد ، سرگودھا، اوکاڑہ ، سا ہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان ، جیکب آباد،سکھر ، گھوٹگی ، لاڑکانہ ، کشمور اور گردوانوح میں دھند کا امکان ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں