ن لیگ چوہدری نثار کے حلقے سے اپنا امیدوار ضرور کھڑا کرے گی، رانا ثنااللہ

Rana-Sanaullah

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ چوہدری نثار کے حلقے سے اپنا امیدوار ضرور کھڑا کرے گی۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا اس کے باوجود ہم کھڑے رہے ،کیا پنجاب میں قومی اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی ن لیگ نہیں تھی؟۔ہم وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف دسمبر میں اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔ن لیگ کے ناراض اراکین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ایک ایک سیٹ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی 21 کو ہماری اکانومی دستک دے رہی تھی آج 47 پر ہے۔ ایک ایک ڈالر کے لیے آج آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کی منتیں کر رہے ہیں،مہنگائی اتنی ہے عام آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔

مزید کہا کہ میاں نواز شریف دوسرے صوبوں کے دورے شیڈول کر چکے ہیں۔آئندہ ہفتہ بلوچستان جائیں گے،ہمار ایک وفد سندھ گیا ہے مشاورت کرنے۔ہماری سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے پنجاب میں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں