نواز شریف نے ترقی اور مفاہمت کی بات کی ، خرم دستگیر خان


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ترقی اور مفاہمت کی بات کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم ”میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگی نے کہا کہ ججز کو پریشرائز کر کے نواز شریف کے خلاف فیصلے لیے گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا انتقامی ایجنڈا تھا ، ہمارا نہیں ، ہمارا ایجنڈا مخالفوں کو جیلوں میں ڈالنا نہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سمجھا کہ وہ جتھے سے حکومت کر سکتے ہیں ۔

توشہ خانہ کیس، عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیدیا

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 16ماہ اتحادی حکومت میں شامل تھی،پیپلز پارٹی سیاسی پریشر کی وجہ سے ایسے بیانات دے رہی ہے ، 8فروری کو ایک جمہوری مقابلہ سارے ملک میں ہو گا۔

نوازشریف جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے، رانا ثنااللہ

انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جماعت پارلیمنٹ میں آتی ہے تو بات ہو گی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کااحترام نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں