انگلینڈ نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔
اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ ہونے سے پہلے گرائونڈ میں کیا ہوا؟نئے حقائق منظر عام پر آگئے
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43.3اوورز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 51 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے،اہم میچ میں بابر اعظم 38، محمد رضوان 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
سروگیٹ کمپنیوں کیساتھ کسی قسم کا معاہدہ یا تعاون نہ کیا جائے، وفاقی حکومت
انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس 84 رنز کیساتھ نمایان بلے باز رہے ،جوئے روٹ نے 60، جونی بیرسٹو نے 59 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔
پاکستان سپرلیگ9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
یاد رہے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کی جانب سے 338 رنز کا ہدف 6.4اوورز میں پوراکرنا تھا۔
پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 نومبر کو ممبئی میں ہوگا۔دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 16 نومبر کو کولکتہ میں ہوگا۔