اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا


دوحہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کے تبادلے کا فارمولہ طے کر لیا ہے۔ دونوں فریقین نے اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے زیر حراست 100 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

media

واضح رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطر کی جانب سے کوششیں جاری رہی تھیں جبکہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے مابین معاہدہ انسانی بنیادوں پر طے پایا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے زیر حراست 241 اسرائیلی موجود ہیں جبکہ گزشتہ دنوں میں حماس نے 4 یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں