پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے کم زیر استعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر استعمال شدہ سمز کی واپسی پر 200 روپے چارجز لگائے جائیں گے، غیر استعمال شدہ سمز کی واپسی پر چارجز کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین 31 دسمبر 2023 تک بلا معاوضہ غیر ضروری سمز بند کر وا سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی سم کے اجراء کی صورت میں سم کو ایک بار بلا معاوضہ ختم کرنے کی اجازت ہوگی۔