اے وی سی سی پولیس کی کامیاب کارروائی، مطلوب ڈکیت ملزم گرفتار


کراچی میں اے وی سی سی پولیس نے کامیاب کارروائی  کے دوران  مطلوب ڈکیت ملزم گرفتار کر لیا۔

اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نگینہ سینٹر کیماڑی،کراچی میں کاروائی کرکے ڈکیتی کی FIR میں مطلوب ڈکیت ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ڈکیتی میں استعمال شدہ موٹر سائیکل نمبری KOF-7070 برنگ سیاہ برآمد کرلی۔

گرفتار ملزم کی شناخت عامر ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی،  ملزم اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی میں ملوث ہے جسے مزید تفتیش کے لیے AVLC کے حوالے کردیا۔


متعلقہ خبریں