انٹربینک میں ڈالر13 پیسےمہنگا


کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا۔

جمعے کے روز ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا اور 288 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس میں ایک ہزار 161 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کاروبارکےدوران انڈیکس 55ہزار422پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس کے نام سے ایک شاندار نئی سروس متعارف کرائی ہے تاکہ کیپیٹل مارکیٹ کے صارفین کو ان کی انگلیوں پر معلومات فراہم کی جا سکیں۔

سعودی عرب میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کی تعداد کو بڑھا کر 700 کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ پیشکش صارفین کو سرمایہ کاری کے اجرا ، مالیاتی معلومات کی بنیادی باتیں ،مارکیٹ رپورٹ، مارکیٹ کا خلاصہ، روزانہ کوٹیشن اور روزانہ کے اعلانات کی معلومات فراہم کرتی ہے۔

پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس کے اجرا پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ ہم سرمایہ کاروں، ایشورز، میڈیا اور عام لوگوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے استعمال اور فائدے کے لیے پی ایس ایکس واٹس ایپ گروپ سروس متعارف کرانے کے لیے مسرت محسوس کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp