سائفر کیس، ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت

pti

سائفر کیس میں عدالت نے دو ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دے دی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے پہلی بار جیل عدالت کی کارروائی دیکھی جبکہ آئندہ تاریخ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملیز ممبران بھی کمرہ عدالت آئیں گے۔

عدالتی بے عملی کا خمیازہ سزا یافتہ شخص کو نہیں بھگتنا چاہیے، سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات سے متعلق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلا کر حکم دیا کہ ہفتے میں ایک دن چیئرمین پی ٹی آئی سے بچوں کی گفتگو کرائی جائے۔

ایف آئی اے 3 گواہ ہمراہ لائی تاہم سینئر وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ آئندہ سماعت 14 نومبر منگل کو صبح 9 بجے ہوگی۔ استغاثہ کی 3 گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے اور آئندہ سماعت پر مزید 3 گواہ طلب کیے گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں