ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، سلسلہ کل تک جاری رہنے کاامکان

بارش

خشک سردی ختم ،بارشوں کیلئے ہو جائیں تیار ڈی جی محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی


اسلام آباد،راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارش کی بھی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔

وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، اور کوٹلی میں بارش اور برفباری اور  دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں