یواے ای، غیرمہارت یافتہ پاکستانی ورکرز کیلئے ویزوں کا اجراء معطل

uae

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے غیرمہارت یافتہ ورکرز کے لیے ویزوں کا اجراء معطل کر دیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق غیرحتمی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اماراتی حکومت کی طرف سے پاکستان کے غیرمہارت یافتہ ورکرزپر یہ پابندی کسی پیشگی نوٹس اور واضح وجہ بتائے بغیر عائد کی گئی ہے، جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ورکرز کی ایک بڑی تعداد بے یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے۔

پاکستانی تارکین وطن متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کا 10فیصد ہیں اوران کا ایک بڑا حصہ غیرمہارت یافتہ ورکرز پر مشتمل ہے۔ چنانچہ اماراتی حکومت کے اس اقدام سے پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں