ہندوستان اسرائیل کے خفیہ ایجنٹ کے طور پر دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا


ہندوستان کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل ہندوستان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، ہندوستان ہمیشہ سے اپنی دوغلی پالیسی کی وجہ سے بدنام رہا ہے۔

دنیا کے کئی ممالک میں ہندوستان اسرائیل کے لئے دہشتگردی بالخصوص جاسوسی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے،حال ہی میں ہندوستان اسرائیل کے خفیہ ایجنٹ کے طور پر دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے، جس کی تازہ مثال قطر ہے جہاں 24اکتوبر 2023کو عدالت نے 8ہندوستانی سابقہ نیوی افسران کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے جرم میں سزائے موت سنائی۔

12دسمبر 2019کو جرمنی میں ایک ہندوستانی جوڑے کو سکھوں اور کشمیریوں کی حساس معلومات را کو فراہم کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی،2021میں آسٹریلین پولیس نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا میں قائم ہندو عبادت گاہوں میں کی گئی توڑ پھوڑ میں بی جے پی کا ہاتھ ہے۔

دسمبر 2020کو بنگلہ دیش میں دیو پراشاد پر بنگالی فوج اور پولیس کی حساس معلومات اکٹھی کرنے کا الزام ثابت ہوا،جنوری 2015میں سری لنکا کے منتخب صدر کی شکست میں را کی سازش بے نقاب اور بری طرح ناکام ہوگئی۔

بھارت نے نومئی کے واقعات کی تصاویر کو میانوالی ائیر بیس حملہ قرار دیدیا

دسمبر 2020میں سعودی عرب نے 2ہندوستانی انٹیلی جنس افسران کو را کے لئے جاسوسی اور سعودی حکومت کو کمزور کرنے کے جرم میں ملک بدر کر دیا،جون 2023کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو بے دردی سے کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا۔

پاکستان میں ایک عرصے سے جاری جاسوسی اور دیگر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہندوستانی نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کو 2016میں گرفتار کر لیا گیا،15جون 2023کو برطانیہ میں ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے سکھ لیڈر اوتار سنگھ کو زہر دے کر قتل کرنے کے شواہد سامنے آگئے۔

امریکہ نے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستان سے مدد اور حمایت حاصل کی ہے،روس اور امریکہ کے معاملے میں بھی ہندوستان کی دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آ گئیں،ایک طرف مفاد پرست ہندوستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری، دوسری جانب وہ روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

امریکی خدشات کے باوجود روس سے تیل کی خریداری ہندوستان کو انتہائی ناقابلِ اعتماد پارٹنر ظاہر کرتا ہے۔ اپنے معاشی اور سیاسی مفادات کے لئے ہندوستان کی اسٹریٹیجک پینترے بازی کیا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں ہے؟


متعلقہ خبریں