ورلڈکپ، پاکستان 10 ٹیموں میں سب سے آگے

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اب تک سب سے زیادہ کیچز تھامنے والی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے میچز میں 40 کیچز پکڑے اور 7 ڈراپ کئے ہیں، اس لحاظ سے شاہینوں کا کیچز پکڑنے کا تناسب 85 فیصد ہے۔

ورلڈکپ 2023 میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےبعد انگلینڈ اور بھارت بھی اسی تناسب سے 34،34 کیچز پکڑنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 6، 6 ڈراپ بھی کیے ہیں،جنوبی افریقہ نے 55 کیچز تھامے اور 14 ڈراپ کیے۔

منگل کے میچ سے قبل تک آسٹریلیا نے 39 کیچ تھامے اور 13 ڈراپ کیے جبکہ نیوزی لینڈ 41 کیچز تھامنے کے ساتھ 16 ڈراپ کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں