سعودی ریال ،اماراتی درہم مہنگا ہوگیا

dirham

پاکستانی روپے کے مقابلےمیں ریال ، درہم اور دینا ر کا ریٹ آج کیا رہا؟جانئے


کاروباری ہفتے کے تیسرے روزسعودی ریال 76.47 روپے، اماراتی درہم 78.11 روپے، قطری ریال 78.67 روپے، کویتی دینار 928.59 روپے اور بحرینی دینار 760.58 روپے کا رہا۔

چاول کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 184 روپے 38 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 17 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 351 روپے 47 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے گزشتہ روزسعودی ریال کی قیمت 76.34 روپے، اماراتی درہم 77.97 روپے، قطری ریال 78.65 روپے، کویتی دینار 927.43 روپے اور بحرینی دینار 759.48 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس متعارف کرادی

دوسری جانب تیسرے کاروباری روز کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے9 نومبر کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 286 روپے 39 پیسے سے بڑھ 286 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔


متعلقہ خبریں