خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھیل گیا ، 16 افراد جاں بحق ، 328 متاثر


خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھیل جانے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اب تک 328 افراد بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔

متاثرہ افراد میں 6 ماہ کے بچوں سے لے کر 68 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں، تاہم محکمہ صحت کے پاس خناق سے متاثرہ افراد کے لئے انٹی ڈفتھیریا سیرم بھی موجود نہیں، جس کی وجہ سے صورت حال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بھی اے ڈی سی کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہرچوتھا پاکستانی نوجوان ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے، رپورٹ میں انکشاف

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 28 اضلاع سے خناق کے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف پشاور سے 68 کیسز سامنے آئے ہیں، بچوں کی مکمل ویکسینیشن سے مرض سے بچائو ممکن ہے۔

ای پی آئی پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کی الیکٹرانک ایمونائزیشن رجسٹری پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں