سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی

سونا gold

سونے کی قیمتوں میں آج بھی اتار چڑھائو جاری رہا ،عالمی منڈی میں ریٹ کم ہونے کیساتھ  پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 1988 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار روپے ،جبکہ 10 گرام 172 روپے سستا ہو نے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے کا ہو گیا ہے ۔

واضح رہے مقامی مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہو گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں