نیب پشاور نے علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا

علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) نیب پشاور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طلب کر لیا۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے متن کی کاپی حاصل کر لی، جس کے مطابق علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام جائیدادوں کا ریکارڈ ساتھ لائیں۔

پی ٹی آئی رہنما تمام دستاویزات کے ساتھ 15 نومبر کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور پر کرپشن اور آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں