جسٹس طارق مسعود کا بینچ سپریم کورٹ تمام بینچز پر برتری لے گیا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق مسعود کے بینچ 2 نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر تک 600 مقدمات کا فیصلہ کیا، بینچ 2 کے مقابلے میں سپریم کورٹ کے 4 بینچز نے 819 کیسز کا فیصلہ کیا۔
سپریم کورٹ بینچ کا رولز بنائے جانے تک ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنیکا حکم
سپریم کورٹ کے تمام بینچز نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر تک ایک ہزار 419 مقدمات نمٹائے، جسٹس طارق مسعود کے بینچ 2 نے 18 ستمبر کے ہفتے میں 88 کیسز اور 25 ستمبر کے ہفتے میں 126 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ اسی بینچ نے دو اکتوبر کے ہفتےمیں 105 کیسز ، 9 اکتوبر کو 200 مقدمات کا فیصلہ کیا۔