قابض اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے خونریز قتل عام اور بلا روک ٹوک بمباری میں مصروف ہے۔ وحشیانہ حملوں سے ہر طرف ہولناک تباہی اور دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل دل چیرنے والی ویڈیو نے ہر درد دل رکھنے والے کو غم ناک کر دیا ہے ، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے غزہ کے شہری ایک بچی کو زندہ سلامت نکالنے کے بعد اسے اسپتال لے جا رہے ہیں۔
حماس کے تازہ حملے ، شمالی غزہ میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے
ملبے سے نکالے جانے کے بعد بچی نے دل دہلا دینے والا سوال کیا کہ انکل کیا مجھے قبرستان لے کر جار ہے ہیں؟ اس پر ایک شخص اسے حوصلہ دلاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ نہیں ، تم تو چاند جیسی ہو۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو غزہ کے جبالیہ کیمپ کی ہے جہاں اسرائیلی طیاروں نے 4 مرتبہ بمباری کی ہے۔