فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے جانے والے 60 قیدی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
حماس کا حملہ، اسرائیلی فوج کے 6 ٹینکوں سمیت 19 گاڑیاں تباہ، کئی فوجی مارے گئے
ترجمان نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ قابض اسرائیل کی غزہ کے خلاف مسلسل جارحیت کی وجہ سے ہم ان تک کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 امریکی حکام نے بتایا تھا کہ ان کا ملک یرغمال بنائے گئے افراد کی تلاش میں غزہ کی فضا میں مسلسل ڈرونز طیاروں کے ذریعے ان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔