سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیش گوئی

نیوزی لینڈ

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 9 نومبر جمعرات کے روز بنگلور میں کھیلا جائے گا جہاں 70 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی صحافی کے مطابق بنگلور میں چار روز تک لگاتار بارشیں جس کی وجہ سے گراونڈ کی آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان کو فائدہ ہو گا، اگر قومی ٹیم انگلینڈ کو آخری میچ میں شکست دے دیتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔


متعلقہ خبریں