نیوزی لینڈ کیخلاف21 رنز سے جیت پاکستان کا رن ریٹ کیا ہو گا؟ جانیے

pak team

بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ سے 21 رنز سے آگے ہے، اگر میچ یہاں رک جاتا ہے تو قومی ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔

اس جیت کے باوجود قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو شکست دینا ہو گی اور دعا کرنا ہو گی کہ نیوزی لینڈ سری لنکا سے ہار جائے۔

نیوزی لینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 132 رنز یا 22 اوورز پہلے میچ جیتنا ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے باوجود کیویز کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ سے بہتر رن ریٹ کے لیے 21.3 اوورز میں 237 رنز بنانے تھے۔

اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ 0.398 + ہو گیا ہے جب کہ پاکستان کا رن ریٹ0.036 +تک پہنچ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں