کاروبار میں مسلسل تیزی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ قائم کر لیا

pakistan stock exchange

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری پاکستان سٹاک ایکسچینج نے شاندار سروس متعارف کرادی


کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا، پی ایس ایکس نے ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے بعد کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 53 ہزار 248 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ قبل ازیں 100 انڈیکس 24 مئی 2017ء کو بلند ترین سطح 53 ہزار127 کی سطح پر پہنچا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے جائزہ مذاکرات میں پیشرفت کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔


متعلقہ خبریں