میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر آپریشن مکمل،تمام 9دہشتگرد مارے گئے


میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشت گردوں  کے حملے کو مسلح افواج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

جوانوں نے ملک کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فوری اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ میانوالی ائیر بیس پر حملہ آور تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیارے اور فیول باؤزر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقے میں کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا  ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں