کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا مزید 5 ہزار 600 روپے سستا ہوا جس کے بعد ایک تولہ 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے کا ہوگیا ۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 801 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
سونے کی قیمت میں ردوبدل کی بڑی وجوہات
سونے کی قیمت میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔
عالمی سطح پر سرمایہ کار معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ قیمتوں کو اوپر لے جاتا ہے۔
اس کے علاوہ عالمی سطح پر شرحِ سود میں کمی یا مستقبل میں شرحِ سود کم ہونے کی توقعات بھی سونے کی قیمت پر اثر انداز ہوتی ہیں کیونکہ کم شرحِ سود کے ماحول میں غیر سودی اثاثے کے طور پر سونے کی کشش بڑھ جاتی ہے۔
پاکستان میں عالمی قیمت کے ساتھ ساتھ روپے اور ڈالر کی شرحِ تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔


