ہمیں سپر اسٹار کی نہیں سپر سسٹم کی ضرورت ہے، جہانگیر ترین



سربراہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ہمیں سپر اسٹار کی نہیں سپر سسٹم کی ضرورت ہے۔

حافظ آباد جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شخصیات نہیں عوام اہم ہیں، لوگوں کی اکثریت مایوسی کا شکار ہے، افسوس سیاسی جماعتوں نے آپس کی لڑائیوں میں بہت وقت ضائع کیا۔

بولے کہ آپ لوگوں نے مایوس نہیں ہونا ہم نے بہتری لانی ہے، سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں میں بہت وقت ضائع ہوا، وقت کا تقاضا ہے سب سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرچلنا ہوگا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جب سب سیاسی جماعتیں اکٹھی چلیں گی توملک ترقی کرے گا، آنے اور جانے والی حکومت میں طے ہوگا منصوبوں میں رکاوٹ نہیں آئے گی، سب اداروں میں ہم آہنگی اورسب اپنے اپنے دائرے میں رہ کرترقی میں کردارادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری محافظ جواپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے، ہمیشہ اپنی فوج پرفخر کرنا چاہیے، شہدا کی ماں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جہانگیرترین نے کہا کہ ہم امید دلانا چاہتے ہیں لیکن ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جوپورا نہ کرسکے، ہمیں یقین ہیاللہ ہماری نیک نیتی کی وجہ سیمدد فرماء یگا، خواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، نوجوانوں کوآسان شرائط پرقرض دلوائیں گے جبکہ مزدورکی کم سے کم تنخواہ 50 ہزار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور شہر آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، پٹرول،ڈیزل کے معیار کو بہتر بنائیں گے، آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں گے، ہم سب کو پہلے ملک کا سوچنا ہوگا، سب کو ساتھ لیکرچلیں گے اور ہنسی خوشی آگے بڑھیں گے۔

 


متعلقہ خبریں