حکومت کا ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

محسن نقوی

محسن نقوی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تعینات


حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور سربراہ ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں ورلڈ کپ فائنل تک توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کے موجودہ پیٹرن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ابھی چوں کہ ورلڈ کپ چل رہا ہے۔ اس لیے کوئی قدم اٹھانا مناسب نہ ہوگا۔ ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد یہ معاملہ دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت چار نومبر کو پوری ہورہی ہے، جس کی وجہ سے مینجمنٹ کمیٹی اور چیئرمین کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم اب وزیراعظم کے اس بیان کے بعد یہ معاملہ ٹھپ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں