ورلڈ کپ میں چوتھی فتح حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان بڑی چھلانگ لگانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ ، پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ کیخلاف فتح کی وجہ سے افغانستان کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہو گئی، تاہم افغانستان کانیٹ رن ریٹ اب بھی پاکستان کے نیٹ رن ریٹ سے کم ہے۔
افغانستان صرف زیادہ پوائنٹس ہونے کی وجہ سے پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گیا، جبکہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر چلا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بارش کے کتنےفیصد امکانات؟
نیدرلینڈ کی شکست کے بعد افغانستان بھی سیمی فائنل کیلئے مضبوط امیدوار بن گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ہفتے کو بنگلورو میں مدمقابل ہونگے ، یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کیلئے نہایت اہم ہے۔
